کیا محمد عامر نے دھواں دار نصف سینچری ویرات کوہلی کے بلے سے کی؟ سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 ستمبر 2016 00:36

کیا محمد عامر نے دھواں دار نصف سینچری ویرات کوہلی کے بلے سے کی؟ سوشل ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) محمد عامر کی دھواں دار نصف سینچری کے چرچے تاحال سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں محمد عامر کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف حیران کن اور شاندار بلے باز کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے محض 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کر لی تھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تاحال چرچے جاری ہیں۔ کئی کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی دھواں دار بلے بازی کا اصل کریڈٹ ان کے بلے کو جاتا ہے جو انہیں ویرات کوہلی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران تحفے میں دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :