سعودی عرب میں مقیم344متاثرہ شہریوں کو امدادی چیک جاری کر دئیے گئے ، ڈسٹرکٹ آفیسر ندیم بخاری

بدھ 31 اگست 2016 23:07

سیالکوٹ ۔31اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء) حکومت کی ہدایت پرمحکمہ بیت المال سیالکوٹ نے سعودیہ عرب میں بسلسلہ روزگار مقیم 344متاثرہ شہریوں کو امدادی چیک جاری کر دئیے،ڈسٹرکٹ آفیسر سید ندیم بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سیالکوٹ کے شہریوں جو بسلسلہ روزگار سعودیہ عرب میں مقیم ہیں اور انہیں کمپنیوں نے بغیر تنخواہوں کے نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے ان کے اہل خانہ کو فی کس 50ہزار روپے دینے کی ہدایت کی ہے ، اس سلسلہ میں محکمہ بیت المال سیالکوٹ نے امدادی چیک جاری کرنے پر عملدرآمدشروع کر دیا ہے اورضلع کے 440متاثرہ خاندانوں میں سے344افراد کو 50ہزار فی کس کے حساب سے امدادی چیک جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :