سیالکوٹ،پا نچ ملزمان نے فائرنگ کر کے دوافراد کو قتل کر دیا ،ملزمان فرار

بدھ 31 اگست 2016 23:07

سیالکوٹ ۔31اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں پا نچ ملز مان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ میں چےئرمین یونین کونسل تلواڑہ شیر خان کی ظفر بیگ ایڈووکیٹ اور عمران بیگ کے ساتھ سیاسی چپقلش چلی آرہی تھی ،گزشتہ روز چےئرمین یونین کونسل تلواڑہ شیر خان اوراس کے بھائیوں شان خان اور ولی خان سمیت پانچ ملز مان نے ظفر بیگ ایڈووکیٹ ، عمران بیگ اور نعمان بیگ پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ظفر بیگ ایڈووکیٹ اور عمران بیگ موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ نعمان بیگ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، دونوں افرادکا تعلق سیاسی جما عتوں سے بیان کیا جا تا ہے، مقتو لین آپس میں کزن بھی تھے جبکہ ظفر بیگ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے ممبر تھے۔

متعلقہ عنوان :