گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھڑتھ کی عمارت کی از سر نو تعمیر کی جا ئے گی ،چوہدری ارمغان سبحانی

بدھ 31 اگست 2016 23:07

سیالکوٹ ۔31اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء)رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھڑتھ کی عمارت کی از سر نو تعمیر کی جا ئے گی ، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاوٴں موضع بھڑتھ قائم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت کی تعمیر گزشتہ دو سال قبل ہوئی تھی اور ناقص میٹریل کے باعث سکول کی عمارت تعمیر کے دوسال بعد ہی کلاس رومز میں دراڑیں پڑگئیں ، مذکورہ صورتحال پر رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے نوٹس لیتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھڑتھ کی از سر نو تعمیر کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری ارمغان سبحانی نے بتایا ہے کہ مذکورہ سکول کی تعمیر میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جلد سکول کی نئی بلڈنگ تیار کی جائے گی ۔