شالکوٹ پولیس نے لڑائی جھگڑے اور بلوے کے مقدمے میں مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 31 اگست 2016 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) کوئٹہ شالکوٹ پولیس نے لڑائی جھگڑے اور بلوے کے مقدمے میں مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس پی سریاب عبداﷲ جان آفریدی کی سربراہی میں ڈی ایس پی شالکوٹ راجہ بشارت اور ایس ایچ او شاولکٹ جاوید بزدار نے دیگر عملے کے ہمراہ چھاپہ مار کر پانچ مفرور ملزمان عالم گل ، رفیع اﷲ، سیف اﷲ ، فرید اﷲ اور اسحاق زئی کو گرفتار کرلیا۔ پانچوں ملزمان مقدمہ نمبر 88/16 زیر دفعہ 149،148،147،427،337 ت پ میں میں شالکوٹ پولیس تھانہ کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :