کوئٹہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

بدھ 31 اگست 2016 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے عطا محمد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اوربعد میں فائرنگ کرکے خود بھی خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اورمزید کارروائی شروع کردی۔