لاہور پریس کلب اور فاؤنڈیشن فار ینگ ریسرچرز کے مابین معاہدہ

کلب ممبران اور سٹاف35 فیصد رعایت پر ادویات حاصل کر سکیں گے

بدھ 31 اگست 2016 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) لاہور پریس کلب اورفاؤنڈیشن فار ینگ ریسرچرز کے مابین پریس کلب کے ممبران اورسٹاف کیلئے 35 فیصد رعایت پر ادویات کی خرید کیلئے معاہدہ طے پاگیا ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق کلب ممبران اور سٹاف اپنے ڈاکٹری نسخے کلب آفس میں جمع کروائیں گے جس کے بعد فاؤنڈیشن فار ینگ ریسرچرز کی جانب سے 35 فیصد رعایت پر ادویات فراہم کی جائیں گی۔فاؤنڈیشن فار ینگ ریسرچرز کے چیئرمین عرفان بشیر نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کی خدمت کرنے پر ہمیں خوشی ہے اور اس اہم فریضہ کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :