Live Updates

3 ستمبرکو شاہدرہ سے فیصل چوک تک نکالے جانے والے پاکستان مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے: تحریک انصاف

عمران خان بیس سالوں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ،جس طرح 1947 میں ملک کوانگریزوں سے آزاد کروایا تھا اب چوروں اور لٹیروں سے آزاد کروائیں گے، ولید اقبال ، حماد اظہر

بدھ 31 اگست 2016 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف اربن لاہورکے صدر ولید اقبال کی صدارت میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں 3 ستمبر پاکستان مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء سے ولید اقبال اور بیرسٹر حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 3 ستمبرکو شاہدرہ سے فیصل چوک تک نکالے جانے والے پاکستان مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے، کارکنان عمران خان کاپیغام ڈور ٹو ڈور پہنچائیں اور پاکستان مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کردیں، عمران خان بیس سالوں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ، کرپشن کا خاتمہ اور حکمرانوں کے احتساب کے لئے پی ٹی آئی سڑکوں پر نکلی ہے ، حکمران ٹولہ احتساب سے سخت خوفزدہ ہے اور ملکی وسائل کو بے درد ی سے لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنا رہا ہے کرپٹ حکمرانوں کو ملک و قوم کی نہیں بلکہ اپنے مفادات عزیز ہیں ، فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے حکمران سنجیدہ نہیں اور نہ ہی احتسا ب کے لئے ، وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں، رہنماؤں نے کہاکہ زندہ دلان لاہور پانامہ زدہ شریف خاندان مسترد کرکے اپنے گھروں سے باہر نکل آئیں، کرپشن کا حساب شریف خاندان کودینا ہوگا ، پارٹی رہنماء گراس روٹ سطح پر کارکنوں کو متحرک کریں اور کارنرمیٹنگز کاسلسلہ تیز کردیں، لاہور تحریک انصاف کاقلعہ ہے پی ٹی آئی حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرتی رہے گی ، غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران ٹولہ بیرون ملک عیاشیوں اور سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں انہیں عوام کی تکلیف کاکوئی احساس نہیں،انہوں نے کہاکہ جس طرح 1947 میں ملک کوانگریزوں سے آزاد کروایا تھا اب چوروں اور لٹیروں سے آزاد کروائیں گے، اجلاس سے مراد راس ، میاں اسلم اقبال ، سعدیہ سہیل ، شیخ امتیازاور نبیلہ حاکم علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 3 ستمبر کو عوام کاسیلاب نااہل حکمرانوں کوبہاکرلے جائے گا ،عمران خان حکمرانوں کے احتساب تک انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے، پانامہ لیکس شریف خاندان کے گلے کا پھندا ثابت ہوگا اور انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا، پی ٹی آئی کے 126 دنوں کے تاریخی دھرنے نے عوام کے اندر شعور بیدار کیا اور آج عوام اپناحق لینے کے لئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، عوام کی موبلائزیشن کے لئے 9 فلوٹ خصوصی طور پر تیار کروائے گئے ہیں جو لاہورکے مختلف حلقوں میں گھومتے ہیں اور عوام ان فلوٹوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف 3 ستمبر کی ریلی میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں، اجلاس میں سلونی بخاری، شیخ امتیاز، ملک وقار ، میاں اکرم عثمان ، نعیم الحق، حامدزمان، محمد مدنی،یاسر گیلانی،علی امتیاز وڑائچ ،وقار خان، صبا بٹ، ثوبیہ کمال، ثانیہ کامران، تنزیلہ عمران ، روبینہ جمیل ، ام البنین ،وقاص اسلم ، عثمان حمزہ، عدنان سہیل ، چوہدری صدیق، میاں شہزاد ، راناشمشاد ، رانا نسیم ، ارشد خان ، رانا عارف ، محبوب ارشاد ، ملک رمضان ، ثاقب میر، مرزا جہانگیر، ڈاکٹر وسیم ،جمیل گجر، غلام قصوری، راشد قادری، حاجی ولایت ، رانا ثناور ، ارمغان صادق ، احمد طحہ ،اویس یونس، توقیر ہاشمی،سیماانوار، عظمیٰ کاردار، ثمینہ مانو، رانا طارق، عبدالکریم کلواڑ،میاں اختر،مہرنعیم اللہ تاج، علی عباس، شانوبٹ، سجاد کمانڈو، رانا غضنفر،شوکت شاہ، ارشاد ڈوگر، میاں عمر اقبال، فہد شہزاد ، ملک اشتیاق، شہزاد بلبل سمیت یوسی چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرزکے ٹکٹ ہولڈرز اور سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات