2013 میں (ن) لیگ بورے والا کی سیٹ ہار گئی تھی ، اب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیت کر دکھائی ہے

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا حلقہ پی پی232 بورے والا میں لیگی امیدوار کی فتح پر تہنیتی ٹویٹ

بدھ 31 اگست 2016 22:46

2013 میں (ن) لیگ بورے والا کی سیٹ ہار گئی تھی ، اب اپنی کارکردگی کی بنیاد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ پی پی232 بورے والاکے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کی جیت پر خوشی مناتے ہوئے کہا کہ 2013 میں (ن) لیگ یہ سیٹ ہار گئی تھی اور اب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نشست جیت کر دکھائی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بورے والا کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی فتح پر مریم نواز نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیر کا نشان بنایا اور ساتھ شیر لکھا، مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ خدا بہت کریم ہے، ہم 2013 کے الیکشن میں یہ نشست ہار گئے اب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر یہ نشست جیت لی ہے

متعلقہ عنوان :