Live Updates

حلقہ پی پی 232 بورے والا کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت نے میدان مار لیا میں، (ن) لیگ کے یوسف کسیلیہ 51 ہزار 323 ووٹ لیکر کامیاب ‘ تحریک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ نے سخت 50ہزار 267 ووٹ حاصل کیے

بدھ 31 اگست 2016 22:44

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) بورے والا کے صوبائی حلقے کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ، حلقہ پی پی 232 میں (ن) لیگ کے یوسف کسیلیہ 51 ہزار 323 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔بدھ کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی232کے ضمنی الیکشن کے غیرسرکاری حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ 51323ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے ان کی قریبی حریف پی ٹی آئی کی محترمہ عائشہ نذیرجٹ 50267ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح مسلم لیگ(ن) کے امیدوار 1056 ووٹ کے ساتھ جیت اپنے نام کرلی اس حلقہ میں میں عمران خان کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہونے کے بعد کانٹے دار مقابلہ بن گیاتھا چوہدری محمدیوسف کسیلیہ نے1056ووٹ کی برتری حاصل کی یوسف کسیلیہ کی کامیابی پرمسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری نذیراحمدارائیں سید ساجدمہدی سلیم شاہ محترمہ تہمینہ دولتانہ اوراراکین صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاداحمدارائیں بلال اکبر بھٹی اورمیاں ثاقب خورشیدکے علاوہ سانق صوبائی وزیرپیرمحی الدین چشتی اورمیاں احد شریف نے چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کو کامیابی پرمبارک باد دی اورکہاکہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میاں برادران پرعوامی اعتماد کااظہارہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :