جماعت اسلامی خواتین کے تحت یکم تا 10ستمبر فروغ حجاب مہم چلائی جائے گی

بدھ 31 اگست 2016 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) حجاب کے عالمی دن کی مناسبت سے جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے تحت یکم تا 10 ستمبر عشرہ فروغ حجاب مہم چلائی جائے گی، مہم کے دوران ملک بھر میں سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مہم کے آغاز پر سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی جس کے بعد مختلف طبقہ ہائے فکر اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی موثر خواتین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی اور عصرانہ دیا جائے گا ۔علاوہ وازیں لاہور ،کراچی ، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں فروغ حجاب مہم کے حوالے سے سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :