تمام ضلعی افسران اپنے اپنے اضلاع میں سرکار ی محکموں اورغیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون و رابطوں کے مزید بہتر بنائیں، ریحانہ لغاری
بدھ 31 اگست 2016 22:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق سندھ ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ تمام ضلعی افسران اپنے اپنے اضلاع میں سرکار ی محکموں اورغیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون و رابطوں کے مزید بہتر بنائیں تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ انسانی حقوق سندھ کے مختلف اضلاع کے افسران کے ساتھ اپنے دفترمیں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمحکمہ انسانی حقوق سندھ کے ڈائیریکٹر منصور احمد راجپوت اور ایڈمنسٹریٹر محمد اشفاق بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق سندھ میں دیگر محکموں کی نسبت چھوٹا ادارہ ہیں تاہم اس کی اہمیت و افادیت دیگر محکموں سے ہرگز کم نہیں، ادارے کی رسائی ہر ادارے اور ہر شخص تک ہے جہاں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شکایات ہوں،تمام افسران انسانی حقوق سے متعلق شکایات کے حوالے سے اپنے آپ کو متحرک رکھیں اور ضلعی سطح پر تمام سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے نہ صرف رابطہ رکھیں بلکہ تواتر کے ساتھ اجلاس بھی کریں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.