اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کی کارروائی، جیل وارڈر کے بکسے سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

بدھ 31 اگست 2016 22:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) سپرٹینڈنٹ جیل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کی کاروائی جیل وارڈر کے بکسے سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمدپولیس تھانہ ژوب میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ جیل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل محمد رفیق کاکڑ نے ژوب جیل میں جیل وارڈر عبد القیوم عرف عدلو مندوخیل جس کے خلاف باربار عوامی شکایات درج تھیں کہ مذکورہ جیل وارڈر بڑی سطح پر جیل کے اندر اور باہر منشیات کے کاروبار میں مبتلا ہے کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اُنکے سرکاری بکسے کو تھوڑکر اُس سے 49پوڑی ہیروین 12پوڑی شیشہ اور 35ہزار نقدی برآمد کرلی تاہم دوران کاروائی مذکورہ جیل ملازم ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ملزم ز رایع کے مطابق سیشن جج اور ڈی پی او ژوب بھی جیل پہنچے تھے اُور مذکورہ ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :