صحا فی بریکنگ نیوز کی تلا ش میں خود خبر بننے سے گریز کریں،صوبائی مشیر اطلاعات

مخلوط صوبائی حکومت آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے،صحافیوں کی شکایتوں کو دور کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ، سردار رضا محمد بڑیچ

بدھ 31 اگست 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے صحا فیوں کے مسا ئل حل کر نے کے لئے ہر ممکن اقدا ما ت کر رہی ہے ، میڈ یا مخلو ط حکومت کی فیملی کا حصہ ہے ،صحا فی بریکنگ نیوز کی تلا ش میں خود خبر بننے سے گریز کریں ،۔یہ بات انہوں نے انڈویجوئل لینڈ کے زیر اہتمام د وروزہ میڈیا ورکشاپ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہی‘تقریب سے انڈویجوئل لینڈ کی ڈائریکٹر گل مینہ بلال اور سنیئر صحافی ایوب ترین نے بھی خطاب کیا ‘ جبکہ تقریب میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر حماد اﷲ سیاپاد ‘کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خلیل احمد اور ہاشم خان کاکڑ بھی مو جود تھے‘ سردار رضا محمد بڑیچ نے کہاکہ اس طرح کی ورکشاپوں میں شرکت کرنے کا اصل مقصد سیکھنے کا ہے ،انہوں نے کہاکہ اس طرح کی ورکشاپ صحافیوں کیلئے بہترہیں کیونکہ اس سے صحافی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے معلومات حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بریکنگ نیوز اور ریٹنگ کی جنگ سے دور رہیں اور صحا فتی اخلا قیا ت پر عمل پیرا ہوں انہوں نے کہاکہ اگر کوئی واقعہ ہو تا ہے تو تمام میڈیا ہاؤسز آپس میں تعاون کریں اور کچھ دیر گزرنے کے بعد جائے وقوع پر جائیں تا کہ انکی جا ن محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہے اور صحافیوں کو یہ باور کراتے ہے کہ آپ کے جوبھی شکایت ہے ہم دور کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور ہم صحافی کو اپنا فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم جنگ زدہ خطے میں رہ رہے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے جنگ کا سامنا کرہے ہیں اس لئے صحافی محتاط طریقے سے رپورٹنگ کریں میڈیا ہاؤسز کی ذمہ داری صرف مالکان کی ہی نہیں بلکہ مالکان اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بہت ضروری ہو چکا ہے کہ حکومت میڈیا کو آزادی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی بھی فراہم کرے لیکن صحافیوں کو بھی معاشرے میں ذمہ داری سے کام لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ وکلاء پر ہونے والے حالیہ حملے کے پیشِ نظر میڈیا اداروں کیلئے اپنے ملازمین کی انشورنس کا انتظام کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اور اُن کے خاندان محفوظ محسوس کر سکیں۔

ٹریننگ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے ایک شریک گفتگو کا کہنا تھا کہ انڈویجوئل لینڈ پاکستان نے بہت اچھی تربیت کا انعقاد کیا ہے جس میں میڈیا اداروں کو صحافیوں کے تحفظ کے لیے تربیت فراہم کی گئی ۔ شرکا ء نے اس دو دن کی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو مختلف گروپس میں تقسیم کر کے مختلف حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ شرکاء دلچسپی سے ایس او پیز بنانے میں شرکت کی ۔سب شرکاء نے انڈویجوئل لینڈ پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور مطالبہ کیا کے مستقبل میں بھی ایسی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے ۔تقریب کے آخر میں صحافیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :