بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو صوبائی دائرہ کار میں لانے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ، شمیم ممتاز

بدھ 31 اگست 2016 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا کہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں (INGOs) سندھ حکومت کے دائرہ کار میں نہی, ملک میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے عالمی غیر سرکاری تنظیمیں وفاقی حکومت سے اجازت نامہ حاصل کرتی ہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد آئی این جی اوز کو صوبائی دائرہ کار میں لانے کیلئے سندھ حکومت قانون سازی کر رہی ہے.

یہ بات انہوں نے آج سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والے سوشل ویلفیئر آفیسر ز سے ایک روزہ اوری این ٹیشن سیشن کے دوران افسران کے سوالات کے جواب میں کہی. صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل ویلفیئر آفیسر محکمہ سے رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیموں کی آڈٹ رپورٹ اور ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کر سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر سوشل ویلفیئر کمیٹیاں غیر فعال ہیں. انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلعی اور تحصیل سوشل ویلفیئر کمیٹیوں کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نچلی سطح پر سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں. شمیم ممتاز نے مزید کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے دائرہ کار وسیع ہے اور خصوصی افراد, بزرگ شہری, خواتین اور بچوں کے فلاح و بہبود کیلئے بہتر منصوبہ بندی کرنا محکمہ کی زمہ داری میں شامل ہے.

صوبائی وزیر نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں رب پاک نے اہم ذمہ داری سونپی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ تربیت کسی بھی شعبے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے ضروری ہے اور کہا کہ افسران اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور اپنا اور محکمہ کا نام روشن کریں گے. اس موقع پر پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شارق احمد, پرنسپل سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ شیمہ عارف و دیگر بھی موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :