خواجہ سراؤں کا مبینہ موبائل فون چوری کے الزام میں چار ساتھیوں کو حراست میں لئے جانے کیخلاف تھانے کا گھیراؤ کر کے احتجاج

بدھ 31 اگست 2016 22:29

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) خواجہ سراؤں نے ستو کتلہ کے علا قہ میں مبینہ موبائل فون چوری کے الزام میں چار ساتھیوں کو حراست میں لئے جانے کیخلاف تھانے کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ واپڈا ٹاؤن گول چکر کے قریب سے بھیک مانگنے والے خواجہ سراء گوری نے مبینہ طور پر ایک شہری کی کار سے موبائل چوری کر لیا جس پر گاڑی کے مالک خرم کی درخواست پر تھانہ ستوکتلہ پولیس نے خواجہ سرا گوری سمیت چار خواجہ سراؤں کو حراست میں لے لیا ۔

ساتھیوں کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع پر گروپ لیڈر نیلی راناکی قیادت میں خواجہ سراؤں نے تھانے کا گھیراؤ کرکے احتجاج شروع کر دیا۔درخواست گزار کا کہنا تھاکہ خواجہ سراء اس کا موبائل واپس کر دیں تووہ معاملہ ختم کر دے گا ۔بعدازاں صلح صفائی کے بعد پولیس نے چاروں خواجہ سراؤں کو رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :