شاہدرہ میں تیز رفتارٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار21سالہ نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی

بدھ 31 اگست 2016 22:28

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) شاہدرہ کے علاقے میں تیز رفتارٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار21سالہ نوجوان ہلاک جبکہ اس کاساتھی زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ میں تیز رفتارٹرک بے قابو ہو کرموٹر سائیکل سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں اکیس سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان شیر علی موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ اس کا ساتھی خا لد زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور حادثے سے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ بعدازاں پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :