بلوچستان کی بقاء کی جنگ میں تمام تفرقات سے پاک ہوکر عوام کو ایک قوت بن کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئی

بدھ 31 اگست 2016 22:28

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) پشتون اولسی جرگہ کے کنونیئر صوبائی وزیر واسا پی ایچ ای نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہاکہ دشمن نے ہمیں چاروں اطراف سے گھیرا ہوا ہے ہمیں متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔بلوچستان کی بقاء کی جنگ میں تمام تفرقات سے پاک ہوکر بلوچستان کی عوام کو ایک قوت بن کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے دشمن کے ارادے انتہائی خطر ناک ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے بھائیوں کو ہم سے چھین کر کئی خاندانوں کے خوابوں کو چکناچور کر دیا ۔انہوں نے یہ بات بدھ کے شام کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوابزادہ ریاض خان جوگیزئی مرحوم اور سانحہ شہداء کوئٹہ قومی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ ایسا اندوھناک واقعہ ہے جس میں ہمارے بہت سے بھائی شہید ہوئے ہماری قوم کے پھولوں کو اس طرح کاٹا گیا کہ ہر آنکھ آشک بار اور دل خون کے آنسو روتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے اسمبلی کے فلو ر پر کہا تھا دشمن کے ارادے انتہائی خطر ناک ہے وہ ہمارے پڑھیں لکھے طبقے پر ضرور حملہ کریں گے اور بد قسمتی سے یہی ہوا اور ہمارے انتہائی قابل مستقبل کے معمار ہم سے چھین لیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ خطہ کے حالات انتہائی پیچیدہ ہے جن کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوسکتے ہیں لیکن ہم آخر کب تک نوجوانوں کے جنازے اٹھائیں گے دشمن نے شہداء کے گھروالوں کے خوابوں کو چکناچور کردیا اور ان سے ان کے پیارے انہتائی بے دردی سے چھین لئے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی ایسی کارروائیوں سے ہم حوصلہ نہیں ہاریں گے ہم اپنے شہداء کو ذہین میں رکھتے ہوئے اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم دینگے اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ دشمن کی ساز ش ہے کہ بلوچستان میں موجود برادر اقوام کو آپس میں لڑایا جائے ۔لیکن ماضی کی طرح آئندہ بھی ہم بردباری اتحاد اور بھائی چارے سے کام لیتے ہوئے دشمن کو شکست دینگے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں ہم شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اپنے علاقوں میں ہر گز نہ چھوڑیں کیونکہ دشمن نے ہمیں چاروں اطراف سے گھیرا ہوا ہے وہ انتہائی خطر ناک ہے۔

ان کا مقالبہ صرف اور صرف اتحاد و اتفاق سے کیا جا سکتا ہے ۔ اور مجھے یقین ہے کہ بلوچستان کی عوام متحد ہو کر دہشتگردوں کو شکست دینگے اس موقع پر صوبائی وزراء و مشیران سردار رضا محمد بڑیچ ، عبدالرحیم زیار ت وال ، ڈاکٹر حامد اچکزئی ، جعفر مندوخیل ، اراکین صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کریم نوشیروانی ، منظور کاکڑ ، معصومہ حیات ، ڈاکٹر شمع اسحاق ،ایران او رافغانستان,کے کونسل جنرل ، میئر کوئٹہ ڈاکٹرکلیم اﷲ ، ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ ، سابق نگران وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :