واہ کینٹ،وفاقی وزیر داخلہ کا میڈیا نمائندوں سے ناروا سلوک ،مقامی صحافیوں کا آئندہ تمام تقاریب و پریس کانفرنسز کے بائیکاٹ کا اعلان

بدھ 31 اگست 2016 22:27

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ کا میڈیا نمائندوں سے ناروا سلوک ، مقامی صحافیوں کا بائیکاٹ ، وفاقی وزیر داخلہ پارٹی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے مقامی میڈیا نمائندوں پر برس پڑے ،تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ نے سنیئر صحافی خالد ارمانی کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ کے ناروا سلوک پر آئندہ ان کی تمام تقاریب و پریس کانفرنسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر داخلہ کا احترام اپنی جگہ صحافیوں سے ناروا سلوک کوئی بھی کرے گا برداشت نہیں ہو گا ،رشید مغل ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سردار ممتاز خان آف پسوال کی رہائش گاہ بستی لالہ رخ پہنچے جہاں وہ پارٹی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے مقامی میڈیا پر برس پڑے جس پر سینئر صحافی خالد ارمانی کی قیادت میں مقامی صحافیوں اٹھ کر باہر آ گئے اور احتجاجا بائیکاٹ کردیا ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے میڈیا نمائندوں سے نارواسلوک پر سینئر صحافی خالد ارمانی نے شدید احتجاج کیا جبکہ دوسری جانب تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ نے مقامی میڈیا سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی یونین کے صدر رشید مغل نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا احترام اپنی جگہ مگر میڈیا نمائندوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے ہم سینئر صحافی خالد ارمانی کے ساتھ ناروا رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئندہ شہر میں وفاقی وزیر داخلہ کی ہر تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور اس حوالے سے احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں میں صرف خدا کی ذات کا خوف ہے کوئی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو صحافیوں سے ناروا رویہ برداشت نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :