مشہور ٹیکسی کمپنی ابر نے لاہور میں اپنے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 22:18

مشہور ٹیکسی کمپنی ابر نے لاہور میں اپنے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان ..

لاہور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) مشہور ٹیکسی کمپنی ابر نے لاہور میں اپنے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی نجی ٹیکسی کمپنیوں کی جانب سے اپنی سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں کی ٹیکسی سروس نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور بڑھتے ہوئے مقابلے کے باعث اب شہور ٹیکسی کمپنی ابر نے لاہور میں اپنے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولت کم سے کم نرخوں پر فراہم کیا جا سکے۔ ابر کی جانب سے پہلے فی کلومیٹر کرایہ 13.7 روپے تھا جسے اب 6.84 روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فی منٹ کے حساب سے کرایہ 3.75 روپے سے کم کرکے 3.15 روپے کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :