پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے انسداد پولیو پروگرام پاکستان اور ایس او پی نے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر دیئے

بدھ 31 اگست 2016 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) ملک بھر میں پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے مائیکرو پلاننگ اور مہم میں بہتری کی غرض سے انسداد پولیو پروگرام پاکستان اور سروے آف پاکستان (ایس او پی)نے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر دیئے۔ایم او یو کے تحت اعلی معیار کے نقشتے تیار کئے جائینگے جو ویکسینیٹر اور فیلڈ ٹیم کو مہم کی منصوبہ بندی اور گائیڈ پروگرام آپریشن میں تیزی لانے میں مدد گار ہونگے۔

(جاری ہے)

کوارڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے کہا کہ یہ منصوبہ آئندہ مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی اورپولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی کوششوں کے پروگرام کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیوسپیشل ٹیکنالوجی ایک اہم آلہ ہے جسے سروے آف پاکستان استعمال کر رہا ہے جو انسداد پولیو پروگرام مہم کی منصوبہ بندی اور انفارمیشن منیجمنٹ کیلئے بروئے کار لا سکتے ہیں ٗسروے آف پاکستان کے ذریعے نئے نقشوں سے کام پر عملدرآمد کا آغاز سکھر،گھوٹکی،کشمور،جیکب آباد،لاڑکانہ اور شکار پور سمیت سندھ کے چھ ضلعوں سے ہوگا۔تاہم اسے بتدریج ملک کے دیگر حصوں تک بڑھایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :