الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں وہ فوری طور پر اپنے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 31 اگست 2016 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری یاد دہانی میں سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے مالیاتی گوشواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائیں، قانون کے مطابق مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر اندر اپنے مالی گوشواروں کی تفصیل جمع نہ کرنے والے جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جاتے جبکہ انہیں پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لینے سے بھی روک دیا جاتا ہے تاہم حقیقت میں صورتحال اس سے مختلف ہے، 29 اگست سیاسی جماعتوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ مقرر کی تھی لیکن گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعتیں بدھ کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسبملی کے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :