ہائیکورٹ نے دو بچے ماموں سے لیکر باپ کی تحویل میں دے دیء ، جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے

بدھ 31 اگست 2016 22:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو بچے ماموں سے لیکر باپ کی تحویل میں دے دئیے، جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت کی ۔ منڈی بہا ؤ الدین کے محمد ارشد نے اپنے دو بچوں کی تحویل کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ارشد نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے اور سسرالیوں نے میرے دونوں بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور ان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔

عدالتی سماعت کے دوران 8سالہ انعم اور 10سالہ تنویر کو پیش کیا گیا۔ہائیکورٹ نے دونوں بچوں کی تحویل ماموں سے لیکر درخواست گزار باپ کو دینے کا حکم دیا ۔ تاہم احاطہ عدالت میں دونوں بچے ماموں کے ساتھ جانے کی ضد کرتے رہے تاہم عدالتی حکم پر باپ دونوں بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔اس موقع پر انتہائی جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے۔

متعلقہ عنوان :