اسلام آباد کے معرو ف ماہر تعلیم پروفیسر مقصود حسین شاہ انتقال کر گئے

بدھ 31 اگست 2016 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد کے معروف ماہر تعلیم اور ایف جی کالج فار بوائز جی نائن ون کے سابق پرنسپل پروفیسر سید مقصود حسین شاہ منگل کو انتقال کرگئے۔ مرحوم 76 برس کے تھے اور اسلام آباد کے مختلف کالجز کے پرنسپل رہ چکے تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر سید مقصود حسین شاہ ڈالفن ون سنوکر کلب مری روڈ کے اونرسید منصور الرحمن‘اسلام آباد بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید شاہد مقصود اور سید طارق مقصود (آسٹریلیا)کے والد محترم جبکہ سجاد حیدر اور عامر شہزادکے سسر تھے۔

مرحوم کا جنازہ جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے ان کی رہائش گاہ فلیٹ نمبر 4‘ بلاک نمبر 6 نزد مسجد گلزار حبیب G-10/2 سے اٹھایا جائے گا۔ نماز جنازہ دس بجے صبح ایچ۔ الیون اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :