نیشنل ایکشن پلان ،کریک ڈاؤن میں ٹاپ ٹین اشتہاریوں سمیت 18 اشتہاریوں ،21منشیات فروش گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 21:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء )لاہور پولیس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت گذشتہ روز جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین اشتہاریوں سمیت 18 اشتہاریوں اور 21منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور شراب برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرمان اور ڈکیت و چور کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے ۔

جس کے تحت تمام ڈویژنوں میں پولیس کی سپیشل ٹیمیں آپریشنز کررہی ہیں جس کے دوران گزشتہ روزپولیس نے مختلف ریڈز کے دوران2ٹاپ ٹین اشتہاریوں ملک محمد علی عرف علی90اور تنویر عرف تنویرا سمیت سنگین مقدمات میں مطلوبAکیٹگری کے18 اشتہاریوں کو گرفتارکر کے ان سے 4رپیٹر، 3رائفل، 3پمپ ایکشن، 19پستول و موزر اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کیے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 21 منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 13 کلو چرس ،220 بوتل ولایتی اور 160 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ڈکیت و چور گینگز کے خلاف کاروائی کے دوران 8ڈکیت و چور کینگز کے 15ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ4موٹر سائیکلیں، 23موبائل فونز، نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔