احتساب عدالت نے نجی بینکوں کے پانچ منیجروں کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا

نیب خیبرپختونخوا نے کاروائی کرتے ہوئے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر ڈائریکٹرٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نعمان بشیر کو گرفتار کرلیا

بدھ 31 اگست 2016 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتارنجی بینکوں کے پانچ منیجروں کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا۔جبکہ نیب خیبرپختونخوا نے کاروائی کرتے ہوئے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر ڈائریکٹرٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نعمان بشیر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پرڈائریکٹرٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نعمان بشیر کو گرفتارکرلیا ،نیب کے مطابق نعمان بشیر نے بطورسیکرٹری پاکستان ٹوبیکوبورڈ36افرادکو غیر قانونی طورپربھرتی کروایا،نیب نے جعلی اکاونٹس اورسرکاری فنڈزمیں خردبردکے الزام میں گرفتار5نجی بینک منیجروں کو احتساب عدالت میں پیش کیا عدالت نے8روزہ جسمانی ریمانڈپرملزمان کو احتساب کمیشن کے حوالے کردیا،کامران،مستنصر،افراز،شکیل خلیل،عبدالحفیظ پرجعلی بینک اکاؤنٹ سے ایلیمنٹری ایجوکیشن کے فنڈ میں6کروڑروپیسیخرد برد کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :