عالمی بنک تعلیم،صحت،صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کو تعاون فراہم کریگا،معاہدہ طے
بلوچستان کو 20کروڑ ڈالر،پنجاب کو 30کروڑ ڈالر،سندھ حکومت کو 10کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے،عالمی بنک حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کیلئے بھی 5کروڑ ڈالر فراہم کرے گا،معاہدے کے نکات وفاق صوبوں کو ہرقسم کا تعاون فراہم کرے گا، وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 31 اگست 2016 21:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) عالمی بنک بلوچستان کو 20کروڑ ڈالر،پنجاب کو 30کروڑ ڈالر،سندھ حکو کو 10کروڑ ڈالر اور حفاظی ٹیکوں کے پروگرام کیلئے 5کروڑ ڈالر دے گا ، اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔بدھ کو یہاں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی جس میں معاہدے پر پاکستان کی طرف سے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ اور عالمی بنک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر بچا موتھو الانگوان نے دستخط کیے ۔
تقریب میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت عالمی بنک تعلیم،صحت،صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون فراہم کرے گا، بلوچستان کو 20کروڑ ڈالر،پنجاب کو 30کروڑ ڈالر،سندھ حکومت کو 10کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے،عالمی بنک حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کیلئے بھی 5کروڑ ڈالر فراہم کرے گا،اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک کے وفد کا پاکستان سے مالیاتی تعاون پر شکرگزار ہوں اور صوبوں سے تعاون کیلئے ہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.