برطانیہ قائد ایم کیوایم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کر ے ، الطاف حسین جس انداز میں پاکستان کے خلاف برطانوی سرزمین استعمال کر رہے ہیں وہ ناقابل قبول ہے،وزیرداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات میں گفتگو
برطانیہ کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستان کی شکایت پر قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ، تھامس ڈریوکی یقین دہانی
بدھ 31 اگست 2016 21:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانیہ سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس انداز میں الطاف حسین برطانوی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں یہ نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ پورے ملک کی عوام کیلئے ناقابل قبول ہے،برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ برطانیہ کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،برطانیہ الطاف حسین کے خلاف پاکستان کی شکایت پر قانون کے مطابق کاروائی کرے گا۔
بدھ کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے یہاں پنجاب ہاؤس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات،مختلف امور میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور پاکستان میں بدامنی،اشتعال اور عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسارہے ہیں،الطاف حسین ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کی بے توقیری کر رہے ہیں جو کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے اور برطانیہ جیسے مہذب ملک میں بیٹھ کر ایک شخص جس انداز میں شر انگیزی کر رہا ہے وہ نہ صرف برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے برطانوی کو ریفرنس ارسال کردیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف کسی کو استعمال نہیں کرنے دے گا اور پاکستان کی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.