گورنر خیبر پختونخوا نے فاٹا کو مشیر خارجہ کی جائے پیدائش قرار دیدیا

بدھ 31 اگست 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے فاٹا کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جائے پیدائش اور ان کو وہاں کا باشندہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جب ان سے سوال کیا گیا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی میں فاٹا کو نمائندگی نہیں دی گئی تو گورنر خیبر پختونخوا نے جواب دیا کہ کون کہتا ہے نمائندگی نہیں دی گئی ، فاٹا اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین سرتاج عزیز فاٹا میں پیدا ہوئے ، فاٹا میں پلے بڑھے ، اس سے بہتر نمائندگی اور کوئی نہیں ہو سکتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :