خانیوال،واپڈا نے غریب مزدور کو 6لاکھ 97ہزار 112روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا

بدھ 31 اگست 2016 21:03

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) واپڈا نے غریب مزدور کو 6لاکھ 97ہزار 112روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی پھرتیاں خانیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر 11A/8Rمیں غریب مزدور اﷲ بخش جو 5ہزار روپے مہینہ پر مزدوری کرتا ہے اس کے گھر واپڈا والوں نے 6لاکھ 97ہزار 112روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا بجلی کا بل وصول کرتے ہی اﷲ بخش کے گھر قیامت صغری ٹوٹ پڑی غریب مزدور اس کے گھر والے سکتے میں آگئے غریب مزدور کے گھر صرف دو پنکھے تین چار انر جی سیور اور ایک پانی والی موٹر ہے اہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا غریب مزدور اﷲ بخش نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اس کا کہنا تھا کہ واپڈا والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ی جائے تاکہ آئندہ کسی کو یہ اتنا بل نہ بھجیں ۔

متعلقہ عنوان :