میاں چنوں، ایڈیشنل اینڈ سیشن نے قتل کے مقدمہ میں مجرم قاسم عرف کاشی کو سزائے موت حکم ، 5لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 31 اگست 2016 21:03

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جاوید الحسن نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم عرف کاشی کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،جبکہ ملزم بشیر کو بری کردیاگیا،یاد رہے کہ سال 2013میں مجرم قاسم نے گاؤں19ایٹ بی آر میں رشتہ کے تنازعہ پر سلمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،مدعی پارٹی کی جانب سے بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ مہر اشرف سیال بطور وکیل تھے۔

متعلقہ عنوان :