وزیراعلیٰ پنجاب کاسابق چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب مولانا احمد علی قصوری کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 31 اگست 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف عالم دین و سابق چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب مولانا احمد علی قصوری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا احمد علی قصوری کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے قرآن پاک کی تعلیمات عام کرنے کیلئے بھرپور انداز میں کام کیااور ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :