Live Updates

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید متحرک، اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈر و ں کو پاکستان مارچ کی دعوت دیدی

اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی ڈاکٹر طاہر القادری اور شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات ،تعاون کی یقین دہانی

بدھ 31 اگست 2016 21:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید متحرک، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈر و ں کو تین ستمبر کے پاکستان مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل اور بعد میں انہوں نے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں اور پارلیمانی لیڈر و ں کو تین ستمبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی، بعد ازاں انہوں نے لاہور میں واقع پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے کارکنان، وکلا اور سول سوسائٹی کے وفود سے ملاقات کی اور احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی، اسکے علاوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الر شید اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، ترجمان اپوزیشن لیڈر کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے کارکن بھی احتجاج میں شریک ہونگے، قبل ازیں پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں سے ملاقات میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں کرپشن کیخلاف متحد ہیں، تین ستمبر کے بعد حکمرانوں کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی، تحریک احتساب میں ملک و قوم کی ترقی کا راز چھپا ہے، پا نا مہ لیکس سیاسی نہیں سنجیدہ معاملہ ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ٹیکس چور حکمرانوں نے انکے خون پسینے کی کمائی کہاں خرچ کی، ٹی آر او ز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا یہ توانصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے کہ وزیراعظم اوران کے بچوں کے نام پانا مامیں آئیں اوروہ خودہی ضابطے تجویز کریں۔

(جاری ہے)

جس کے اثاثہ جات کاانکشاف ہو اسی کو بتاناہوگاکہ سرمایہ کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی اداروں کا احترام کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے پہلے عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے رجوع کیا بعد ازاں سڑکوں پر نکلے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات