مصباح الحق فی الحال ریٹائرمنٹ کا خیال دل سے نکال دیں:وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 20:58

مصباح الحق فی الحال ریٹائرمنٹ کا خیال دل سے نکال دیں:وسیم اکرم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 31اگست ۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو فی الحال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں لیجنڈری فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق 42سال کی عمر میں بھی اس وقت ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑی ہیں اور ان کے خیال میں ٹیسٹ کپتان کو کم سے کم قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا تک اپنی ریٹائر منٹ موخر کردینی چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :