پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے شکایات کا فیصلہ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 31 اگست 2016 20:56

ملتان ؂( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے شکایات کا فیصلہ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کوثر خان کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ منیر اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس خرم جمیل شامل ہوں گے۔

پی ایچ اے میں 13 خواتین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت نے خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک بل پیش کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملازم پیشہ خواتین کو سرکاری دفاتر میں کام کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور ان کیلئے علیحدہ کمرہ، نماز کی جگہ اور واش روم مختص کیا جائے۔ اس کے علاوہ جہاں ملازم پیشہ خواتین زیادہ ہوں ان کے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم کیا جائے۔ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ جن دفاتر میں خواتین خدمات سرانجام دے رہی ہیں وہاں ہراساں کرنے کے حوالے سے شکایات کا فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :