Live Updates

اقتصادی راہداری منصوبہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا او ر اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا،کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کی رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 31 اگست 2016 20:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا او ر اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ خواتین پارٹی کااثاثہ ہیں بہت جلد ضلعی کمیٹیوں میں انہیں ایڈجسٹ کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ملتان کی لیگی رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر سلطانہ شاہین نے حمزہ شہباز سے ملتان کی لیگی خواتین کی مختلف محکموں میں کمیٹیوں بارے سفارش کی جس پر حمزہ شہباز نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ خواتین کارکنوں کو بہت جلد مختلف محکموں کی کمیٹیوں میں ایڈجسٹ کیا جا ئے گا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقدار کی سیاست کی ہے نہ کہ اقتدار کی یہی وجہ ہے کہ مفاد پرست عناصر (ن) لیگ کے خلاف منفی پروپیگنڈے کر کے سیاسی دکانداری چمکارہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) عوامی مفادات کی سیاست کر رہی ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات