دانش سکول اتھارٹی نے ہائرسکینڈری سکولوں میں طلبہ کے دھڑا ،دھڑ داخلوں پر پابندی لگا دی

160 سے زائد طلبہ کو داخلہ نہ دینے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ‘ داخلوں پر پابندی سے وزیراعلی پنجاب کی داخلہ مہم متاثر ہونے کا خدشہ

بدھ 31 اگست 2016 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) دانش سکول اتھارٹی نے ہائرسکینڈری سکولوں میں طلبہ کے دھڑا دھڑ داخلوں پر پابندی لگا دی‘160 سے زائد طلبہ کو داخلہ نہ دینے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ‘ داخلوں پر پابندی سے وزیراعلی پنجاب کی داخلہ مہم متاثر ہونے کا خدشہ پیداہو چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق دانش سکول اتھارٹی نے اپنے تحت چلنے والے ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں میں طلبہ کے دھڑا دھڑ داخلوں پر پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کے مطابق دانش سکول اتھارٹی نے پرنسپلزکو زبانی حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ میں160 سیزائد طلبہ کو داخلہ نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق دو ہائر سکینڈری سکول دانش سکول اتھارٹی کے حوالے کیے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول جلو موڑ اور چوہنگ شامل ہیں‘جلوموڑ اور چوہنگ کے علاقے میں سرکاری کالجز کی قلت ہے جس کیباعث ہزاروں طلبہ کو پرائیویٹ کالجز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دانش سکول اتھارٹی نے نرسری سے دہم جماعت تک داخلوں کیلئے ٹیسٹ شرط عائد کردی ہے جس سے بچوں کو اعلی نمبروں پر ہی داخلہ ملے گا۔ داخلوں پر شرائط عائد کے جانے سے طلبا والدین سخت پریشانی سیدوچار ہیں جبکہ دانش سکول اتھارٹی کاکہنا ہے کہ داخلے صرف میرٹ پر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :