پنجاب اسمبلی کے سامنے اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کا ما ل روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ

ہماری دکانیں اور مکان توڑے گئے مگر معاوضہ نہیں دیاجارہا، متاثر ین کاوزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ

بدھ 31 اگست 2016 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے سامنے اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کا ما ل روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ ‘ ہماری دکانیں اور مکان توڑے گئے مگر معاوضہ نہیں دیاجارہا متاثر ین وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے متاثرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ہے مظاہرین کی جانب سے شکوہ کیا جا رہا تھا کہ پیسے نہ ملنے کی وجہ سے انکا کاروبار برباد ہو گیا ہے جو ان کا واحد ذریعہ معاش تھا وہ بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔

مثاہرین نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بہتر معاوضہ ملے تاکہ انکی زندگی کا گز بسر اچھی طرح ہو سکے۔احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ حکومتی ارکان مظاہرین کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ احتجاج ختم کر دیں حکومتی ارکان نے مظاہرین کو اس بات کا یقین دلایا کہ ان کے مطالبات جلد پورے کیے جائیں گے۔