پنجاب اسمبلی نے اینیمل سلاٹر کنٹرولر ترمیمی بل2016اور پنجاب ریونیو اتھارٹی ترمیمی بل 2016منظور کر لیا

بدھ 31 اگست 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے اینیمل سلاٹر کنٹرولر کا ترمیمی بل2016اور پنجاب ریونیو اتھارٹی ترمیمی بل 2016منظور کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان کی جانب سے پیش کیے جانیوالے دونوں بلوں کی منظور ی دی گئی جبکہ اپوزیشن کی تر امیم مستر دکر دی گئیں اینیمل سلاٹر کنٹرولر کا ترمیمی بل کے مطابق مارکیٹ میں زبح شدہ جانور یا گوشت زبح خانے کے سرٹیفکیٹ کے بغیر فروخت نہیں ہو گااور زبح شدہ گوشت پر مہر، نشان یا ٹیگ لگانا لازمی ہو گا جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کیا گیا ہے جسکے مطابق تھارٹی جہاں ضروری سمجھے گی وہاں دفاتر، کمشنریٹس یا فارمیشن قائم کرے گی۔

‘ اتھارٹی کے بزنس کی ایلو کیشن اور ٹرانزکشن کیلئے ضوابط تشکیل دئیے جائیں گے‘ 19ویں سکیل کا حامل شخص اپیلٹ ٹربیونل میں بطور اکاؤنٹنٹ ممبر تقرر کیا جا سکے گا۔