حکومت راء کے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مخلص نہیں ،پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف حکومت کی طرف سے غداری کا کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا، گزشتہ دنوں راء کے ایجنٹوں نے الفضل ٹاؤن میں پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کی ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں شکایت درج کرانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرکابیان

بدھ 31 اگست 2016 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت راء کے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مخلص نہیں پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف حکومت کی طرف سے غداری کا کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف جو ریفرنس بھی گیا ہے وہ بھی نامکمل ہے اس میں الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو شامل نہیں کیا گیابلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ کے جو غیر قانونی دفاتر مسمار کئے ہیں اس پر بھی رانا ثناء اﷲ نے اعتراض کر کے ان راء کے ایجنٹوں کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے حیدرآباد شہر کی انتظامیہ بھی حکومت کی انہی پالیسیوں پر چل رہی ہے گزشتہ دنوں راء کے ایجنٹوں نے الفضل ٹاؤن میں پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کی ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی لیکن ابھی تک ان راء کے ایجنٹوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی یہ سب ہمارے حکمرانوں کی راء کے ایجنٹوں سے ہمدردی اور وفاداری کے باعث ہورہا ہے ۔