سانحہ ماڈل ٹاؤن‘ پہلی بار اہم تصویری ، ویڈیو ثبوت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
فوٹو گرافر قاضی محمود نے تصویری ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ،تین کیمرہ مینوں نے بھی گواہی دی‘رات 10بجے سے لیکر2پہر دو بجے تک ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا اور ظلم کی لمحہ بہ لمحہ داستان کیمرے میں محفوظ ہے‘فوٹو قاضی محمود تصاویر کا پلندا لیکر عدالت پہنچ گئے ،مزیدسماعت 6ستمبر کو ہو گی
بدھ 31 اگست 2016 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں عوامی تحریک کے مزید 4 گواہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔ فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تصاویر کا پلندا لیکر عدالت پہنچ گئے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 16 جون کی رات 10 بجے سے لیکر 17 جون دوپہر 12 بجے تک جائے وقوعہ پر موجود رہا اور پنجاب پولیس کے مظالم کی لمحہ بہ لمحہ تصاویر میرے کیمرے میں محفوظ ہیں اور انہوں نے اس موقع پر افسران اور اہلکاروں کی فائرنگ کرنے کی تصاویر بھی جمع کروائیں۔
دیگر تین گواہوں قیصر محمود کیمرہ مین، شیراز ملک کیمرہ مین اور کاشف سعید نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا اور سانحہ کے ویڈیو کلپس جمع کروائے۔(جاری ہے)
ویڈیو کلپس میں ڈی آئی جی آپریشن راناعبدالجبار اور دیگر افسران وقوعہ کے روز منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں موجود ہیں ۔کیمرہ مینوں نے متعدد پولیس افسران ،کانسٹیبلوں کی فائرنگ کرنے کے ویڈیو ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔
مزید سماعت 6ستمبر کو ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ اور چودھری شکیل ممکا نے بعدازاں عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اہم تصویری اور ویڈیو ثبوت عدالت کے ریکارڈ پر لائے ہیں۔حکمران اور پولیس افسران ان شواہد سے کسی صورت انکار نہیں کر سکتے۔ پولیس کی طرف سے جو چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے اس میں پولیس افسران نے یہ کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے ۔ان ثبوتوں سے ان کا جھوٹ بے نقاب کیا ہے۔ فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام نے کہا کہ تصاویر بناتے ہوئے ایک اہلکار نے سب مشین گن کا بریسٹ مارا مگر اﷲ کو میری زندگی منظور تھی میں دیوار کی آڑ لینے پر بچ گیا ۔قاضی محمود الاسلام پولیس اہلکاروں کے مظالم بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.