صد ر آزاد کشمیر مسعود خان اور گورنرخیبرپختونخوا کاباہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

خیبرپختونخوا اورفاٹا کے عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہر فورم پر تعاون جاری رکھیں گے،اقبال ظفرجھگڑا

بدھ 31 اگست 2016 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) صد ر آزاد جموں وکشمیر سردار محمدمسعود خان نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے پختونخواہاؤس اسلام آباد میں بدھ کے روز ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا، فاٹا ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام گہری دوستی اور مذہبی روابط میں بندھے ہوئے ہیں۔

گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا اورفاٹا کے عوام کشمیریوں کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر فورم پر تعاون جاری رکھیں گے۔ آزاد جموں وکشمیر کے صدرسردارمحمد مسعود خان نے خیبرپختونخوا اورفاٹا کے عوام کا کشمیر کی حمایت اور ہرقسم کے تعاون پر گورنرخیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔