پی پی 232 ضمنی الیکشن، تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے یوسف کسیلہ 50 ہزار 833 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 20:24

پی پی 232 ضمنی الیکشن، تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج ..

بورے والا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء) پی پی 232 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے یوسف کسیلہ 50 ہزار 833 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 میں ہونے والی ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حلقے کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے یوسف کسیلہ 50 ہزار 833 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کی عائژہ نذیر جٹ 49 ہزار 948 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبرپر ہیں۔

متعلقہ عنوان :