سکھر، ایدھی کے رضاکاروں کا پریس کلب کے سامنے روڈ پر ایمبولینس کھڑی کرکے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 31 اگست 2016 20:14

سکھر، ایدھی کے رضاکاروں کا پریس کلب کے سامنے روڈ پر ایمبولینس کھڑی ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) سکھرمیں ایدھی کے رضاکاروں کا پریس کلب کے سامنے روڈ پر ایمبولینسیں کھڑی کرکے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی ، با اثر شخص نے مورو میں ہمارے سینٹر کی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے اسے واگذار کریا جائے ، مظاہرین تفصیلا ت کے مطابق سکھرمیں ایدھی سینٹر سکھر کے رضاکاروں نے پریس کلب کے سامنے روڈ پر اپنی ایمبولنیسیں کھڑی کرکے مورو کی ایک بااثر شخص کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مورو میں آج سے تیس سال قبل حکومت نے چار ہزار فٹ اراضی مورو ایدھی سینٹر کے حوالے کی تھی جس پر دو ہزار تیرہ میں کام ہونا تھا مگر اس سے پہلے ہی اس پر علاقے کی ایک بااثر شخصیت ے قبضہ کرلیا ہے اور تعمیرات کرادی ہیں اب جب وہاں پر ایدھی سنیٹر بننے جا رہا ہے تو وہ بااثر شخص دہمکیاں دے رہا ہے اور اراضی بھی اس نے قبضے میں کرکے وہاں پر مسلح افراد بٹھا رکھے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی علالت کے باعث وہاں پر سینٹر کے قیام میں تاخیر ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اراضی واگذارکرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :