ملیر PS-127کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت نہیں کی،اختر کچھی

بدھ 31 اگست 2016 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) کچھی رابطہ کمیٹی کے مرکزی رہنماء اختر کچھی ،عرفان جاموٹ کچھی، عبدالحمید کچھی ، کامران کچھی اور نورمحمد کچھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملیر PS-127 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی خبرکی سختی سے تردید کرتے ہیں ، گذشتہ روز مقامی اخبار میں حمایت کے شائع بیان سے کچھی رابطہ کمیٹی کا کوئی تعلق نہیں․ کچھی رابطہ کمیٹی نے مقامی اور کچھی عوام کے امنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے پہلے ہی کراچی عوامی اتحاد کے نمائیندے اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار PS-127 ندیم میمن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، کچھی رابطہ کمیٹی اب بھی ندیم میمن کی حمایت جاری رکھے گی․ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت سراسر من گھڑٹ ہے ، جاری بیان میں اختر کچھی نے کہا کہ ملیر میں مقامی اور کچھی عوام کے مسائل کو پہلے بھی پس پشت ڈالا گیا اور اب الیکشن کے وقت کچھی عوام کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھی رابطہ کمیٹی میں موجود اگر کسی شخص نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے تو انکے خلاف تنظیمی ضابطہ اخلاق کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :