چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کا شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے دفاتر کا اچانک دورہ
بدھ 31 اگست 2016 20:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے اپنا منصب سنبھالنے کے فوری بعد عوامی خدمت کے سفر کا آغاز کردیا ،شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے دفاتر کے اچانک دورے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ دفتری اوقات کی پابندی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کیا جائے ،علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون مرکزی آفس کے تمام محکموں کے دفاتر کے دورے پر محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کے ھوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ،دفتری اوقات کی خود اور ماتحت عملے کو بھی اس کا پابند کرائیں تاکہ عوام کے مسائل کو فوری اور بروقت حل کیا جاسکے دورے کے موقع پر شاہ فیصل کے شکایتی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکایتی مراکز کو مزید فعال بنا یا جائے عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد اسے جلد ازجلد حل کیا جائیاس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی وہ دفتری ماحول کو درست بنا ئیں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ ہمیں باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے اس ھوالے سے عوامی تعاون اور تجاویز کی روشنی کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے ترتیب دیئے جائیں ۔
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.