ساہیوال بورڈ سے پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور طالبات کی رجسٹریشن سرکاری سکولوں سے کروانے کا سکینڈل پکڑ لیا گیا
بدھ 31 اگست 2016 20:12
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 اگست ۔2016ء) بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن اینڈ انٹر میڈیٹ ساہیوال میں پرائیویٹ سکولوں کے طلباء طالبات کے امتحانات کے داخلے، داخلے سرکاری سکولوں سے پانچ ہزار روپے فی طالب علم رشوت لیکر بھجوانے کے سکینڈ ل کا انکشاف ۔ سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹر طلباء اور طالبات کی رجسٹریشن اور ہر داخلہ کے موقعہ پر دو لاکھ روپے تک رشوت لینے کا معاملہ منظر عام پر آگیا ۔
ضلع ساہیوال کے 114پرائیویٹ ہائی اور ہائر سکینڈری سکولز رجسٹرڈ اس کارو بار میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ اس امر کا انکشاف ایس ایس ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ترجمان طالب حسین نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال جب نویں اوردسویں جماعت کے طالب علموں کے داخلہ فارم سے قبل جب رجسٹریشن کی جاتی ہے تو پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور طالبات کی رجسٹریشن بھی سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے ساتھ ہی کروا دیتے ہیں سرکاری سکولوں کی رجسٹریشن فیس 395روپے فی طالب علم اور پرائیویٹ سکول کے طالب علم کی رجسٹریشن فیس 1195روپے ہے لیکن پرائیویٹ سکولوں کے مالکان دو ہزار روپے رجسٹریشن فیس اور داخلہ فیسوں کو ہڑپ کرنے کے لیے سرکاری سکولوں سے رجسٹریشن کروا کر اور داخلہ فیس فی طالب علم پانچ ہزار روپے امتحانی داخلہ کی فیس کے نام پر پانچ ہزار روپے طلباء اور طالبات سے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان وصولیاں کر تے ہیں لیکن سرکاری سکولوں سے داخلہ فارم فیس کے ساتھ بھجوانے سے داخلہ فیس رعایتی ہو جاتی ہے جس سے ایک طرف سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے دوسری طرف پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ لاکھوں روپے کما لیتی ہے اور لاکھوں روپے سرکار ی سکولوں کے ہیڈ ماسٹرو ں کی جیب میں چلے جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.