اوکاڑہ کینٹ، خاوند نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر طیش میں آ کر گولیاں مار کرقتل کردیا

بدھ 31 اگست 2016 20:11

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) خاوند نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر طیش میں آ کر گولیاں مار کرقتل کردیا ملزم خاوند موقع سے فرار بتایا جاتا ہے کہ تھانہ گوگیرہ کے علاقہ ’’ٹھٹھہ باقر کا ‘‘کے رہائشی علی احمد کی شادی پارس نامی لڑکی سے ہوئی تھی شادی کے کچھ عرصہ بعد دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر اس کی بیوی پارس بی بی ناراض ہو کر میکے آ گئی جس کو منانے کے لیے اس کا خاوند علی احمدمتعدد بار آیا لیکن وہ نہ مانی گزشتہ روز بھی علی احمد اپنی بیوی پارس کو منانے گیا لیکن وہ کسی صورت اس کے ساتھ جانے کو رضا مند نہ ہوئی جس پر علی احمد نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنی بیوی پارس کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود فرار ہو گیا پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پارس بی بی کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات اور ملزم کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :