اوکاڑہ کینٹ ،شہر کی جنوبی آبادی کی حدودد میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

بدھ 31 اگست 2016 20:11

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) شہر کی جنوبی آبادی کی حدودد میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیاسر عام پرچی جواء،منشیات فروشی،ہوٹلز کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ عروج پر نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو کر تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی ، گھروں کے واحد کفیل نشے کی لت میں مبتلا ہو کر زندہ لاشے بنتے جا رہے ہیں ،پرچی جواء مافیا لوگوں کو بھاری انعام کا لالچ دے کر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے سادہ لو ح لوگ لاکھوں کا انعام حاصل کرنے کے لالچ میں کنگال و برباد ہو رہے ہیں ایک سروے کے مطابق صمد پورہ روڈ،سرکی محلہ،لاری اڈہ اور اس سے ملحقہ آبادیاں ،27 والا روڈ، جان مولا قبرستان جرائم کی آماجگاہ بن چکے ہیں جہاں نوجوان نسل کی رگوں میں زہر دیا جا رہا ہے اور کئی گھروں کے چشم و چراغ گل ہو چکے ہیں سول سو سائٹی ،عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،آر پی او ساہیوال، ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ پرچی جواء مافیا منشیات کے ڈیلروں ،فحاشی کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان کو شیلٹر فراہم کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :