کراچی ، ملیر بند کے ساتھ قبرستان کی زمین پر لینڈ مافیا قابض ہوگئی

بدھ 31 اگست 2016 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) ملیر بند کے ساتھ قبرستان کی زمین پر لینڈ مافیا قابض ہوگئی ۔کے ایم سی اور ضلع انتظامیہ بھی لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی سے گریز کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر مرغی خانہ ،لائق آباد ملیر بند کے ساتھ 52ایکڑ آراضی قبرستان کے لئے مختص تھی لیکن لینڈ مافیا اس پر گزشتہ 5سالوں سے قبضہ کررہی تھی اور رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے سابق ایڈمنسٹریٹر و دیگر افسران کے ہمراہ دورہ کرکے قبرستان کی زمین قبضے کا نوٹس لیاتھا جبکہ لینڈ مافیا کے قبضے کے بعد بھی کے ایم سی ،ڈی ایم سی ملیر کے ساتھ ضلع انتظامیہ ملیر بھی علاقہ مکینوں کے دیرینہ مطالبے پر کاروائی سے گریز کررہی ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے ڈی جی رینجرز اور نیب سے بھی کاروائی کے لئے خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس ھوالے سے انجمن تاجران قائد آباد کے صدر عبدالحمید قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی آراضی پر قائم ریور ویلی ،حمل گوٹھ ،آغا ٹاؤن ،کو مسمار کرکے آراضی خالی کراکر مرغی خانہ ،لائق آباد ،جمال ابراہیم ،گلستان کالونی ،خلد آباد ،عرفات ٹاؤن ،بیچم ٹاؤن ،مدینہ کالونی اور قائد آباد کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :